عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو علالت کے باعث اسپتال میں داخل

عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو علالت کے باعث اسپتال میں داخل فائل فوٹو عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو علالت کے باعث اسپتال میں داخل

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو علالت کے باعث اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو پتے میں درد کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کل ان کے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔

عطاء اللہ خان عيسیٰ خيلوی کا تعلق میانوالی سے ہے، جنہیں روایتی طور پر سرائیکی لوک گلوکار سمجھا جاتا ہے، لیکن انہوں نے پنجابی اور اردو میں بھی بہت سے میوزک البمز ریلیز کیے ہیں۔

ان کے مشہور گانوں میں 'قمیض تیری کالی'، 'چن کتہاں گزاری ای رات وے' اور دیگر شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store