پہلے شدید تنقید اور اب تعریفیں، میرا کا ماہرہ سے متعلق یوٹرن

 اداکارہ میرا اور ماہرہ خان فائل فوٹو اداکارہ میرا اور ماہرہ خان

ایک وقت تھا جب اداکارہ میرا کو ماہرہ خان ایک آنکھ نہیں بھاتی تھیں اور اب ایسا وقت آگیا ہے کہ وہ ان کی تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھکتیں۔

زیادہ پرانا وقت نہیں جب اداکارہ میرا ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی تھیں، میرا نے ماہرہ خان پر تنقید کے خوب نشتر برسائے کبھی وہ ماہرہ کی ناک کو نشانہ بناتیں تو کبھی وہ انہیں اپنے سامنے کسی قابل ہی نہ سمجھتیں، ایک وقت وہ بھی آیا جب میرا نے ماہرہ کی مقبولیت کو ان کی بہترین پبلسٹی ٹیم کا کارنامہ قرار دیا لیکن اب شائد انہیں حقیقت معلوم ہوگئی ہے یا پھر انہوں نے بھی حالات کو دیکھتے ہوئے یو ٹرن لے لیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے بطور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا تھا، ماہرہ خان کے اس نیک کام کو جہاں دیگر افراد نے سراہا وہیں اداکارہ میرا بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

اداکارہ میرا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’دنیا میں ایک ہی خاتون ہے جس نے مجھے بے حد متاثر کیا اور وہ ہے انجلینا جولی، جب آپ مشہور ہوجاتے ہیں تو آپ پرمعاشرے کو وہ عزت واپس لوٹانے کی ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے جو معاشرے نےآپ کو دی، ورنہ اس شہرت کا کوئی فائدہ نہیں۔ میں ماہرہ خان اور آمنہ شیخ کے افغان مہاجرین کے لیے کیے گئے اقدامات کو بے حد سراہتی ہوں۔‘‘

 

install suchtv android app on google app store