معافی مانگ لی

معروف فن کار انور مقصود معروف فن کار انور مقصود

معروف فن کار انور مقصود نے ایک سندھی کے حوالے سے متنازع مزاحیہ ویڈیو بنانے پر معافی مانگ لی۔

انور مقصور سوشل میڈیا پر انوار نامہ کے نام سے سیریز پروگرام کرتے ہیں۔ معروف فن کار نے سیریز میں ’ایک سندھی کے انٹرویو‘ کے نام سے مزاحیہ پروگرام کیا۔ اس پروگرام پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور سندھی زبان بولنے والے افراد نے انور مقصود کی سخت مذمت کی۔

 

انور مقصود نے کہا کہ وہ خود کو سندھی سمجھتے ہیں اور ان کا ایم کیو ایم سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ انور مقصود نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری سے بھی ان کی اچھی شناسائی رہی ہے، سندھی انٹرویو محض مذاق اور مزاح پر مبنی پروگرام تھا، تاہم اگر ان کے مذاق سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معافی مانگتے ہیں۔

انور مقصود ملک کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو کئی دہائیوں سے شوبز کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔ انور مقصود اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لوز ٹاک ان کا مشہور زمانہ پروگرام تھا جو وہ معین اختر کے ساتھ کرتے تھے۔

install suchtv android app on google app store