کیرئیر کے دوران کئی مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے: عائشہ عمر

کیرئیر کے دوران کئی مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے: عائشہ عمر کیرئیر کے دوران کئی مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے: عائشہ عمر

پاکستانی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ مجھے بھی کیرئیر کے دوران کئی مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں کہ میں اس کا اظہار کرسکوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ایسا ہر فیلڈ میں ہوتا ہے، صرف شوبز میں ہی نہیں بلکہ مختلف شعبوں میں عورتوں کو حراساں کیا جاتا ہے۔

مجھے ذاتی طور پر بھی اس تجربے سے گزرنا پڑا اور مجھے بھی کیرئیر کے دوران کئی مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں کہ میں اس کا اظہار کرسکوں، ہوسکتا ہے کہ کبھی مجھ میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے اظہار کے لئے ہمت پیدا ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے میشا شفیع کے الزام کی سچائی بارے تو پتہ نہیں لیکن یہ حقیقت ہے، ایسا بالکل ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ انکشاف انہوں نے ایسے موقع پر کیا جب میشا شفیع نے ایک دن پہلے ہی علی ظفر پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

install suchtv android app on google app store