زندگی نے میرا کے ساتھ وفا نہ کیا،، میرا بن گئی طویل بیماری کی مریض

زندگی نے میرا کے ساتھ وفا نہ کیا،، میرا بن گئی طویل بیماری کی مریض فائل فوٹو

فلمسٹار میرا عدالت میں زیر سماعت کیس کی وجہ سے ذہنی دبائو کا شکار ہو گئیں ، فون پر پرانے دوستوں کو بھی پہچاننے سے انکار کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے مبینہ شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے

 گزشتہ سماعت پر میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح خواں نے عدالت میں دونوں کا نکاح کرانے کا بیان دیکر میراکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا تھا

 اسی وجہ سے اداکارہ آج کل شدید ذہنی دبائو کے باعث ڈپریشن میں مبتلا ہو چکی ہیں

 ان کا یہ مرض ریڈ لائن کراس کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔

گزشتہ روز میرا کے دوستوں نے ان کو فون کیا تو انہوں نے صاف طور پر انہیں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا

جب ان کے دوستوں نے میسج کر کے اپنا تعارف کروایا تو تب بھی میرا نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا ۔

install suchtv android app on google app store