Wed 13 December 2017

احسن خان اور سجل علی اشتہاری فلم میں نظر آئیں گے

اداکار احسن خان اور اداکارہ سجل علی اداکار احسن خان اور اداکارہ سجل علی

اداکار احسن خان اور اداکارہ سجل علی کی جوڑی اب ٹی وی ڈراموں کے بعد اشتہاری فلم میں بھی نظر آئیگی،تشہیری اداروں نے ان فنکاروں کو مختلف برانڈز کی ماڈلنگ کے لئے ترجیح دینا شرو ع کردی۔  

دونوں فنکاروں نے ٹی وی اور فلموں کی مصروفیات سے وقت نکال کر بڑی مشکل سے گزشتہ روز شوز کی اشتہاری فلم میں کام کیا ہے جس کی ریکارڈنگ مضافاتی گودام میں بنے سٹوڈیو میں کی گئی،شوز کے مختلف سیل پوائنٹ پر بھی ان فنکاروں کا کام فلمایا گیا۔

اشتہاری اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں کی فلموں میں آمد کے بعد یہ مختلف برانڈز کے اشتہاری اداروں کی اولین ڈیمانڈ بن گئے ہیں،ا س حوالے سے احسن خان کا کہنا تھا میری فلمیں چھپن چھپائی اور رہبرا تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان کے شیڈول سے وقت نکال کر اشتہاری فلم میں کام کیا ہے۔  

سجل علی کا کہنا ہے کہ ممبئی سے فلم"مام" کا کام مکمل کرانے کے بعد اب ٹی وی ڈراموں کا شیڈول بھی اشتہاری فلموں کیلئے تبدیل کرنا پڑا ہے،اچھا کام ہر فنکار کرنا چاہتا ہے اس لئے اس اشتہار میں کام کیا۔   

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.