رجب بٹ کا ایمان اسد کی جذباتی پوسٹ پر سخت ردعمل

یجیٹل کریئیٹر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں فائل فوٹو یجیٹل کریئیٹر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں، جہاں ان کی طلاق کا معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

حال ہی میں رجب بٹ نے ایک پروگرام میں اپنی اہلیہ ایمان اسد سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب اس رشتے کو مزید جاری رکھنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

بعد ازاں انہوں نے ایمان اسد کو طلاق کا باضابطہ قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا۔

ایمان اسد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک جذباتی اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے طلاق کے کاغذات دکھاتے ہوئے بتایا کہ علیحدگی کے بعد وہ اور ان کا بیٹا کیوان مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مزید بحث شروع ہوگئی۔

ایمان اسد کی اسٹوری کے جواب میں رجب بٹ نے چند ویڈیوز جاری کیں جن میں انہوں نے کہا کہ وہ اس رشتے کو باوقار طریقے سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے معاملات کو سوشل میڈیا پر لانا ان کی غلطی تھی،  ایسے معاملات قانونی طریقے سے حل ہونے چاہئیں۔

اگر رشتہ درست طریقے سے نہ چل سکے تو قانون اور مذہب دونوں عزت کے ساتھ علیحدگی کی اجازت دیتے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹس کرنے کے بجائے براہ راست بات چیت بہتر طریقہ ہو سکتا تھا۔

مزید بیان دینے سے انکار

رجب بٹ نے واضح کیا کہ وہ اب اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے معاملے پر مزید سوشل میڈیا پر بات نہیں کریں گے اور باقی قانونی مراحل وقت کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد دونوں کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی خاطر آپس میں بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی کوشش کریں۔

install suchtv android app on google app store