معروف گلوکار وموسیقارنےاپنا نیا گانا سیلاب زدگان کے نام کر دیا

تعبیرعلی فائل فوٹو تعبیرعلی

معروف گلوکاروموسیقارتعبیرعلی نے نیا گانا ’’حال اپنا‘‘ریلیزکردیاگیا۔

تعبیرعلی نےاپنایہ گاناسیلاب زدگان کے نام کردیاہے،گانے کی شاعری نامورگلوکارہ عارفہ صدیقی نے لکھی ہے جوپاکستان ٹیلی ویژن کے سُنہرے دنوں کی خوبصورت اور باصلاحیّت اداکارہ اور گلوکارہ ہیں۔

عارفہ صدیقی نے بڑے شُعراء کاکلام خوبصورتی اور مہارت سے گایاہے،غزل گائیکی ان کی پسندیدہ صنف ہے۔

گانے’’حال اپنا‘‘ کی موسیقی تعبیر علی نے ترتیب دی ہے جن کاشمار بھی باصلاحیت گلوکاروں اورموسیقاروں میں ہوتاہے ،وہ اپنی محنت اورخداداد صلاحیتوں کی بدولت موسیقی کی دنیامیں منفرد شناخت بناچکے ہیں۔

ریڈیوپاکستان کیلئے گانے اور دُھنیں بھی ترتیب دیں،کئی بڑے پروگراموں میں بھی فن کامظاہرہ کرچکے ہیں،ان کے گانے’’حال اپنا‘‘کوبہت پسندکیاجارہاہے۔

install suchtv android app on google app store