سادگی سے شادی، یاسر حسین نے اہم بیان دے دیا

پاکستانی اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی مہنگی اور عالیشان شادیوں کے رجحان پر تنقید کی ہے۔

حال ہی میں ایک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ شادی کو اتنا پیچیدہ نہ بنایا جائے، یہ دراصل ایک سادہ خوشی کا موقع ہے: "نکاح کریں، کھانا کھلائیں اور بس۔"

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد تقریبات میں شرکت کرنا مہنگا اور بوجھل ہو گیا ہے، اور یہ ایک طرح کا ظلم ہے۔

یاسر نے کہا میں نے دیکھا ہے کہ کچھ دوستوں کی شادیاں ہو رہی ہیں، لیکن اخراجات کی وجہ سے ان کے چہرے پر خوشی کی بجائے تھکن اور پریشانی چھائی ہوئی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ شادی خوشی کا لمحہ ہے، لیکن مالی دباؤ کی وجہ سے لوگ اس موقع سے پوری طرح لطف اندوز نہیں ہو پاتے۔

شو میں موجود ساتھی اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ آج کل عام سے عام شادی 50 لاکھ روپے تک ہورہی ہے۔

اس پر یاسر حسین نے کہا 50 لاکھ میں تو اچھا بھلا بزنس ہوسکتا ہے، دو ملک گھومے جاسکتے ہیں، کہیں کوئی اپارٹمنٹ خرید سکتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store