معروف اداکارہ نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

معروف اداکارہ نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی فائل فوٹو معروف اداکارہ نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستانی اداکارہ کومل عزیز نے شوہر کے حوالے سے اپنی اونچی ترجیحات کو اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ قرار دیا ہے۔

اداکارہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر اور پسند وناپسند سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

اب تک شادی نہ کرنے کے سوال پر کومل عزیز نے بتایا کہ میرا ماننا ہے کہ شادی ہونی چاہیے لیکن میں نے ابھی تک شادی اس لیے نہیں کہ میرا معیار بہت اونچا ہے اور مجھے ابھی تک ایسا لڑکا نہیں ملا۔

شادی کیلئے شوہر میں ہونے والی خصوصیات سے متعلق کومل عزیز کا کہنا تھا کہ میرا شوہر ایک ایسا شخص ہونا چاہیے جو اپنی ذات کیلئے سچا ہو کیوں کہ جو انسان اپنی ذات کیلئے سچا ہوگا وہ نڈر بھی ہوگا، مجھ سے شادی کرنے والا شخص بہادر ہو،خطرات مول لینے والا ہو، میں مثالی طور پر ایک کاروباری شخص سے شادی کو ترجیح دیتی ہوں، مردوں کے حقوق کو سپورٹ کرتا ہو کیوں کہ میں بھی ذاتی طور پر عورتوں کے حقوق کو سپورٹ کرتی ہوں۔

کومل عزیز نے شوہر کیلئے رکھی جانے والی ترجیحات سے متعلق بتایا کہ میرے شوہر کیلئے پورا لڑکا ہونا بہت ضروری ہے، بالکل ایسے ہی جیسے میں پوری لڑکی ہوں۔

پورے لڑکے ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کومل عزیز نے کہا کہ آج کل جیسے آدھے آدھے لڑکے ادھر ادھر پھر رہے ہیں ایسا نہ ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا شوہر مجھ سے زیادہ کامیاب ، پڑھا لکھا شخص ہو کیوں کہ شادی ایک احترام کا رشتہ ہے اور میں بھی چاہتی ہوں کہ میں بھی اپنے شوہر کی عزت کروں لہٰذا وہ اتنا کامیاب اور پڑھا لکھا ہونا چاہیے میں ان کی عزت کرسکوں، ان کی بات آسانی سے مان سکوں، اگر وہ ان باتوں میں کم ہوا تو شاید میں ان کی اس طرح عزت نہ کرپاؤں جس طرح شوہر کی عزت کی جانی چاہیے

install suchtv android app on google app store