کنگنا کو تھپڑمارنیوالی اہلکارکو نکالا گیا توملازمت میں دوں گا

 اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سکیورٹی اہلکار فائل فوٹو اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سکیورٹی اہلکار

بھارتی گلوکار ویشال دادلانی نے بھارتی سیاستدان و اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سکیورٹی اہلکار کو مدد کی پیشکش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویشال نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں سکیورٹی اہلکار کی مدد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

کنگنا کو تھپڑ مارنیوالی اہلکار کو نکالا گیا تو دوسری ملازمت دلواؤں گا، بھارتی گلوکار کا اعلان

ویشال دادلانی نے لکھا کہ میں تشدد کی حمایت نہیں کرتا لیکن میں سکیورٹی اہلکار کے غصے کی وجہ سمجھ سکتا ہوں۔

اگر اس کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اسے کوئی دوسری ملازمت مل جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویشال دادلانی نے اپنی پوسٹ میں جے ہند، جے جوان، جے کسان کا نعرہ بھی لکھا۔

گزشتہ روز نومنتخب رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت چندی گڑھ ائیرپورٹ پر نئی دہلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں کہ اس دوران سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر کسانوں کی بے عزتی کرنے پر اداکارہ کو تھپڑ ماردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ادارے نے کنگنا کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کو معطل کردیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store