سلمان خان نے مجھے کیوں نکالا، گووندامیدان میں اترآیا

 سلمان خان اور گووندامیدان میں فائل فوٹو سلمان خان اور گووندامیدان میں

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کامیڈی فلموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے گووندا نے ایک بار بتایا تھا کہ انھیں سلمان خان نے کہا کہ وہ فلم جڑواں (1997) نہ کریں اور مرکزی کردار انھیں دیدیں، حالانکہ اس وقت تک فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوگئی تھی۔

اب گووندا کے 2019 کے بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو کا کلپ سامنے آیا ہے جس پر کافی لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مذکورہ بالا انٹرویو میں 60 سالہ گووندا نے کہا وہ اس زمانے میں جڑواں فلم کر رہے تھے کہ ایک دن سلمان خان نے مجھے دو یا تین بجے فون کیا اور کہا کہ چچی بھیا آپ کتنی ہٹ دو گے یار میں نے کہا کہا ہوا تو سلمان نے کہا، وہ جو پکچر (جڑواں) آپ کر رہے ہیں وہ آپ بند کر دیجیے اور مجھے دیجیے۔

گووندا نے مزید کہا کہ سلمان نے ان سے کہا کہ ڈائریکٹر (ڈیوڈ دھون)بھی آپکو مجھے دینا پڑے گا، پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا بھی میں نے آپ کا لے لیا ہے۔

تو وہ چلتی فلم وہاں روک دی گئی اور وہ سلمان کو دے دی تھی گووندا کے اس انٹرویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک نیٹ صارف نے کہا کہ گووندا کے ماضی کے اس دعوے سمیت فلم اوتار کی آفر بڑی عجیب سی بات ہے،

انکی پریشانی کی وجہ 'میں' پر مبنی رویہ ہے،

اپنی ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرانے کے بجائے اپنے غیر پیشہ ورانہ رویے کو تسلیم کریں۔

ایک اور صارف نے کہا، کیا سلمان نے گووندا کو فلم پارٹنر (2007) میں اس وقت کاسٹ نہیں کیا تھا جب کوئی بھی انکے ساتھ کام کرنے کو تیار نہ تھا۔

install suchtv android app on google app store