جنت مرزا کو شادی کیلئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟

جنت مرزا فائل فوٹو جنت مرزا

پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ہونے والے ہمسفر میں صرف ایک خوبی دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔

جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کا جواب دیا ہے۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ وہ فی الحال بلکل ’سنگل‘ ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ کا بتانا ہے کہ دنیا میں اُن کا پسندیدہ مقام ’ناروے‘ ہے۔

جنت مرزا کے مطابق اُنہیں اپنے آپ میں رہنا پسند ہے، وہ بہت زیادہ سماجی تعلاقات رکھنا پسند نہیں کرتیں۔

ایک مداح نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ ’آپ اپنے شوہر میں کونسی خوبیاں دیکھنا پسند کریں گی؟‘

اس سوال کے جواب میں جنت مرزا نے لکھا کہ ’میں بہت زیادہ کی ڈیمانڈ نہیں کرتی، بس میرا ہونے والا ہمسفر وفادار ہونا چاہیے۔‘

install suchtv android app on google app store