یمنیٰ زیدی کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ ہمایوں سعید نے بتا دیا

ہمایوں سعید، یمنیٰ زیدی فائل فوٹو ہمایوں سعید، یمنیٰ زیدی

سینئر اداکار ہمایوں سعید نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتنی محنتی ہیں کہ ان کا دھیان میک اپ پر نہیں بلکہ ڈرامے کا سین کرنے پر ہوتا ہے۔

ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کے تجربے کو زبردست قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یمنیٰ زیدی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے، لوگ انہیں بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور وہ بھی ان کے کام کو پسند کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’جنٹلمین‘ میں صحافی زرناب کے کردار کے لیے صرف یمنیٰ زیدی کا نام ذہن میں آیا تھا۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ یمنیٰ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ زبردست رہا، ان کے کام کے بارے میں جتنی باتیں سنی تھیں وہ شاید کم تھیں، وہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے ہمیشہ وقت پر آتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یمنیٰ کا دھیان میک اپ پر نہیں بلکہ ڈرامے کا سین کرنے پر ہوتا ہے، وہ خود بھی اسی طرح کام کرتے ہیں اور جب یمنیٰ جیسے اداکاروں کو محنت کرتے دیکھتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ جب ’جنٹلمین‘ کے لیے یمنیٰ زیدی کو کاسٹ کرنے کا سوچا تو ان کے گھر والوں کا بھی یہی خیال تھا، یمنیٰ زیدی نے ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھ کر حامی بڑھی کہ وہ یہ کردار ضرور کرنا چاہیں گی کیونکہ یہ چیلنجنگ کریکٹر ہے۔

install suchtv android app on google app store