عالیہ بھٹ نے کس بات پر اتنی بڑی رقم مانگ لی؟

اداکارہ عالیہ بھٹ فائل فوٹو اداکارہ عالیہ بھٹ

دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ میٹ گالا 2024 میں بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ساڑھی سمیت ان کی لُک کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

یہ ایونٹ نیویارک کے میوزیم آف آرٹ میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر کی معروف شخصیات شرکت کرتی ہیں اور اس سال بھی کچھ ایسا ہی ہوا،

اس سال کی تھیم ’گارڈن آف ٹائم‘ تھی جو کہ ایک نواب اور بیگم کے بارے میں ایک افسانہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کی خوبصورت ساڑھی معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی نے تیار کی جو کہ مثالی تھی۔

تاہم میٹ گالا تک رسائی ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہوتی اور اس میں سلیبریٹیز کو میوزیم کے ریڈ کارپٹ پر واک کے لیے بھاری رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق میٹ گالا کے ایک ٹکٹ کی قیمت تقریباً 75 ہزار ڈالر ہے جب کہ پوری ٹیبل کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

یہ چیریٹی ایونٹ ہوتا ہے اور یہ رقم میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کو فنڈ دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب کمپنیاں اپنے مہمانوں کے لیے میزیں خریدتی ہیں تو انفرادی نشستوں کی ادائیگی مشہور شخصیات خود کرتی ہیں۔

ٹکٹ کی قیمت میں نا صرف میٹ گالا کا دعوت نامہ شامل ہے بلکہ اعلیٰ فنکاروں کی کچھ انتہائی خصوصی پرفارمنس دیکھنے کا موقع بھی شامل ہے۔

تو کیا عالیہ بھٹ نے 75 ہزار ڈالر (تقریباً 63 لاکھ بھارتی روپے) ادا کیے تاکہ وہ میٹ گالا پر ریڈ کارپٹ پر چل سکیں؟

اگرچہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا عالیہ نے اپنے ٹکٹ کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے دوسری مرتبہ میٹ گالا میں شرکت کی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store