ریشم کس کے حق میں میدان میں اتر آئی؟

ریشم راحت فتح علی خان پر بول پڑی فائل فوٹو ریشم راحت فتح علی خان پر بول پڑی

 اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ راحت فتح علی خان نے اپنی غلطی پر پوری قوم سے معافی مانگی جس کے بعد میری نظر میں ان کے لیے عزت بڑھ گئی ہے۔

ریشم  نے راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کرتے وائرل ہونے والی ویڈیو کے واقعے کے بارے میں بات کی۔


انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان ہمارے ملک کا بہت بڑا نام ہیں وہ جہاں بھی گئے انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے دل میں راحت فتح علی خان صاحب کی ایک بات بہت اچھی لگی کہ جس انسان کا انہوں نے دل دکھایا اس سے بھی معافی مانگی، اللہ سے معافی مانگی،

پھر ہم سب لوگوں سے بھی معافی مانگی جس کے بعد میری نگاہ میں ان کی عزت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اپنی غلطی کو مانتے ہیں،

اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم راحت فتح علی خان صاحب کو پہلے سے زیادہ عزت اور محبت دیں۔

install suchtv android app on google app store