معروف بالی ووڈ اداکارہ پاکستان آنے کی خواہاں

اداکارہ سونم باجوہ فائل فوٹو اداکارہ سونم باجوہ

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان آنے سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سونم باجوہ نے حال ہی میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کے دوران پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دورے کے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سونم باجوہ نے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہوں۔ سونم باجوہ کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں میرے بے شمار دوست ہیں، پاکستان آنے کا خیال ہی میرے اندر بے پناہ خوشی بھر دیتا ہے۔‘

 اپنے پختہ ارادوں کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں واقعی امید کرتی ہوں کہ میں پاکستان آؤں گی، میں اس دورے کی دل سے خواہش کرتی ہوں۔‘ صحافیوں سے بات چیت کے دوران سونم باجوہ نے پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی بے حد محبت پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک پرانے انٹرویو میں بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکار و ماڈل فواد خان پر اُنہیں کرش ہے، وہ اُن کے ’آل ٹائم فیورٹ‘ اداکار ہیں۔

install suchtv android app on google app store