پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کی طرح ناک سے گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
حرا مانی مختلف تقریبات کے دوران اپنا شوق پورا کرنے کے لیے گلوکاری کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گلوکار و اداکار جنید خان ایک تقریب کے دوران حرا مانی کو اسٹیج پر بلا کر لیجنڈری گلوکارہ نازیہ حسن کا مشہور گانا ’سن میرے محبوب‘ گانے کی فرمائش کرتے نظر آئے۔
جنید خان کی فرمائش پر حرا مانی نے گانا شروع کرنے سے پہلے یہ اپیل کی کہ ’پلیز میرا مذاق نہ اڑانا میں ہمیش ریشمیا کی طرح بہت ناک سے گا رہی ہوں‘۔
View this post on Instagram
جیسے ہی اداکارہ کی بھارتی گلوکار کی طرح ناک سے گانا گاتے ہوئے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ایک بار پھر گانا گانے کی کوشش کرنے پر ان کا مذاق اُڑایا اور ساتھ ہی گلوکاری چھوڑ کر صرف اداکاری پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔