پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اداکار شہباز شگری سے بریک اپ پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔
گلوکارہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے شہباز شگری سے ہوئے بریک اپ سے متعلق سوال کیا۔
جس کے جواب میں آئمہ بیگ نے بتایا کہ کچھ خفیہ کہانیاں تھیں جو پیچھے چل رہی تھیں جو کسی کو نہیں پتا اور وہ ایسی کہانیاں ہیں جس پر میں بات کرنا نہیں چاہتی کیوں کہ شادی 2 خاندانوں میں ہوتی ہے، ہمارے خاندانوں کے درمیان کبھی کوئی مسئلے نہیں ہوئے، دونوں طرف سے فیملی بہت سمجھنے والی تھیں۔
آئمہ بیگ نے بتایا کہ بریک اپ کا فیصلہ ہمارا باہمی تھا لیکن یہ فیصلہ بنیادی طور پر میرا تھا، میں نے سوچا تھا کہ اب ہمیں اس کے لیے نہیں جانا چاہیے، تاہم مجھے لگتا ہے کہ فیصلہ غلط سمت پلٹ گیا۔
انھوں نے کہا کہ بریک اپ کے وقت میں نے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر ایک میسیج لگایا تھا جسے بہت عجیب طرح سے لیا گیا، لوگوں نے صرف مجھے برا بھلا کہنا شروع کر دیا،اس وقت میری فیملی نے میرے لیے ایک سپورٹ سسٹم کے طور پر کام کیا، میرے بھائی اور بہن سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو مجھ سے چھپاتے تھے لیکن مجھے معلوم تھا کہ کیا ہو رہا ہےکیوں کہ میرے پاس بھی موبائل فون تھا۔
گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب میری زندگی میں یہ سب کچھ چل رہا تھا تو مجھے خودکشی جیسے خیالات آنے لگے تھے۔