کیا ماورا حسین کی شادی کرنے جارہی ہے؟

ماورا حسین فائل فوٹو ماورا حسین

پاکستانی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے پیلے جوڑے میں تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پیلے جوڑے میں تصاویر شیئر کی ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے اپنے فیشن برانڈ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ پھولوں کے زیورات اور ہلکے میک اپ میں جاذب نظر آرہی ہیں۔

 اداکارہ کے پیلے جوڑے اور گیندے کے پھولوں میں تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا کہ کیا یہ ان کی رسم مایوں کی تصاویر ہیں۔ تاہم مداحوں کی پریشانی کو دور کرتے ہوئے ماورا حسین نے خود ہی واضح کر دیا کہ یہ ان کے مایوں کی نہیں بلکہ ڈرامہ کی شوٹ سے لی گئی تصاویر ہیں۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ جفا کی شوٹ کی تصاویر ہیں براہ مہربانی گمراہ نہ ہوں‘۔

اداکارہ کی واضاحت کے باوجود بھی بعض مداح ان کی تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store