عامر خان بیٹی کی شادی پر ٹی شرٹ اور دھوتی پہن کر پہنچ گئے

پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا ہے: قومی ادارہ صحت فائل فوٹو پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا ہے: قومی ادارہ صحت

عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، جہاں ان کے نکاح کی تقریب کل ممبئی میں منعقد کی جارہی ہے۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی بیٹی کی ہلدی کی تقریب میں ٹی شرٹ اور دھوتی پہنے ہی پہنچ گئے۔ پاپا رازی کے کیمروں نے عامر خان کی اس غیر معمولی انداز کی انٹری کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا۔ اس دوران عامر خان نے انہیں یہ بھی بتایا کہ ان کے بھکرے ہوئے بالوں کو ابھی سنوارا نہیں گیا ہے، ان پر کام ہونا ہے۔

عامر خان کے علاوہ آئرا خان کی ہلدی کی تقریب میں انکی والدہ رینا دتہ، سوتیلی ماں کرن راؤ، اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اور کزن عمران خان بھی پہنچے۔ بتایا جارہا ہے کہ آئرہ خان کی شادی نوپور شیکھرے سے 3 جنوری کو بیندرا کے تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں ہوگی۔

علاوہ ازیں دونوں کی دو دعوت ولیمہ ہوں گی جن میں سے ایک دہلی میں 6 جنوری کو جبکہ دوسری جےپور میں 10 جنوری کو ہوگی۔

install suchtv android app on google app store