مختلف نوٹوں سے بنا طویل ہار شادی ہال کی زینت بن گیا

مختلف نوٹوں سے بنا طویل ہار شادی ھال کی زینت بن گیا اسکرین گریب مختلف نوٹوں سے بنا طویل ہار شادی ھال کی زینت بن گیا

سوشل میڈیا کے زمانے میں کون کب مشہور ہو جائے کچھ معلوم نہیں جبکہ ایسے میں کچھ افراد غیرروایتی انداز اپنا کر نیٹیزنز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال اس وقت انسٹاگرام پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی ہال میں سیاہ لباس زیب تن کیے ایک مکمل اسکواڈ موجود ہے جو پیسوں سے بنا روایتی ہار اٹھائے اسٹیج کی جانب گامزن ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ہار تو روایتی ہے مگر اس کی لمبائی غیر روایتی اور کئی فٹ پر مشتمل ہے۔

ہار میں 1000 اور 5000 کے نوٹوں سے ڈیزائن بنا ہوا ہے جسے دولہا یا دلہن میں سے کس نے پہنا، یہ تو معلوم نہیں، ہاں مگر یہ ہار اپنی غیر روایتی لمبائی کے سبب سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین کی توجہ کا مرکز ضرور بن گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store