پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے حرم میں بارش کے روح پرور منظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
لائبہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بہن اداکارہ ایمان خان کے ہمراہ مسجد الحرام سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں ان دونوں بہنوں کو انتہائی خوش اور مسجد الحرام پر برستی ابرِ رحمت میں بھیگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’الحمد للّٰہ، اس سے زیادہ خوش نصیبی اور کیا ہوسکتی ہے‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر 1.1 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ’کیسی تیری خود غرضی‘ِ ’انگنا‘، ’مقدر کا ستارہ‘ و دیگر شامل ہیں۔