معروف اداکارہ کے ساحل سمندر پر برائیڈل فوٹو شوٹ نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا

معروف اداکارہ کے ساحل سمندر پر برائیڈل فوٹو شوٹ نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا فائل فوٹو معروف اداکارہ کے ساحل سمندر پر برائیڈل فوٹو شوٹ نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا

 خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ساحل سمندر پر برائیڈل فوٹو شوٹ کروا کر حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں اداکارہ کی دلکشی کی انتہا دیکھ کر فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا۔ اداکارہ نے عروسی جوڑوں میں اپنی اداؤں سے ایک الگ سحر طاری کردیا۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ سجل علی سرد موسم کی حسین صبح ساحل کنارے دلفریب مناظرمیں میکسی زیب تن کیے اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں، جس پر چمکتے ستارے اور خوبصورت دوپٹہ لباس کو حسین بنا رہا ہے۔

اداکارہ نے ایک سرخ جوڑے میں بھی تصاویر شیئر کیں ، یہ سرخ عروسی لہنگا بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھا، جسے زیب تن کیے سجل مختلف پوز دیتی مداحوں پر اپنے حسن کا سحر طاری کررہی ہیں۔

سجل علی کے اس برائیڈل فوٹو شوٹ نے ناصرف مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا بلکہ فیشن کی دنیا میں ایک تہلکہ ہی مچ گیا۔

install suchtv android app on google app store