معروف بالی ووڈ اداکار شادی کو تیار،تاریخ اور وینیو بھی سامنے آگیا

معروف بالی ووڈ اداکارہ شادی کو تیار،تاریخ اور وینیو بھی سامنے آگیا فائل فوٹو معروف بالی ووڈ اداکارہ شادی کو تیار،تاریخ اور وینیو بھی سامنے آگیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار و فلمساز ارباز خان 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان سے متعلق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار رواں ماہ 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے دوسری شادی کریں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارباز خان اور شورہ خان کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوگی جس میں اس جوڑی کے چند قریبی دوست اور خاندان والے شرکت کریں گے۔

ارباز خان کی ہونے والی دلہنیا شورہ خان بالی ووڈ کی میک اپ آرٹسٹ ہیں، ان دونوں کی پہلی ملاقات نئی آنے والی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں ارباز خان اور شورہ خان کی محبت کی کہانی کا آغاز ہوا۔

واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، اُن کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑی کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔

install suchtv android app on google app store