ندا یاسر کا وقار ذکا سے متعلق بڑا انکشاف

"وقار ذکا نے مجھے مارننگ شو سے نکلوانے کی کوشش کی"؛ ندا یاسر کا انکشاف فائل فوٹو "وقار ذکا نے مجھے مارننگ شو سے نکلوانے کی کوشش کی"؛ ندا یاسر کا انکشاف

معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ وقار ذکا نے اُنہیں اُن کے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے ٹی وی چینل مالکان کو ای میل کی تھی۔

ندا یاسر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران وقار ذکا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “وقار ذکا میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن بعد میں وہ میرے دشمن بن گئے”۔

اُنہوں نے کہا کہ “وقار ذکا نے مجھے میرے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے میرے خلاف مہم چلائی، مجھے میزبان سے ہٹانے کے لیے بہت کوشش کی”۔

ندا یاسر نے کہا کہ “جب میں اور وقار ذکا ایک ہی چینل میں کام کرتے تھے تو اُس وقت اُن کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا، وہ میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن پھر اُنہوں نے اُس چینل کے شو کی میزبانی چھوڑ دی”۔

اُنہوں نے کہا کہ ” میں نے وقار ذکا کو چینل سے نہیں نکلوایا تھا، میرا کوئی قصور نہیں تھا لیکن اس کے باوجود بھی وقار ذکا نے میرے خلاف مہم چلائی اور مجھے مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کے لیے چینل کے مالکان کو ای میل کی”۔

ندا یاسر نے یہ بھی کہا کہ “مجھے آج تک معلوم نہیں ہوا کہ میں نے وقار ذکا کا کیا بگاڑا ہے لیکن وہ میرے دشمن بن گئے”۔

 

install suchtv android app on google app store