اداکارہ ثروت گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکارہ ثروت گیلانی فائل فوٹو اداکارہ ثروت گیلانی

معروف اداکارہ ثروت گیلانی اور اداکار وسرجن فہد مرزا کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، معروف جوڑے کے ہاں یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہے اس سے قبل اداکار جوڑی کے دو بیٹے( روحان مرزا اور آریز مرزا ) بھی ہیں، روحان کی پیدائش 2015 اور آریز کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔

گزشتہ روز ثروت گیلانی کی جانب سے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے تیسرے بچے کی آمد کی اطلاع دی گئی۔

تصویر کا کیپشن شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ‘ نئے مہمان کی آمد کی اطلاع کیلئے اس سے بہتر کوئی تصویر نہیں ہوسکتی تھی، ہم اپنی زندگی کی سب سے بڑی اور آنے والی زندگی کی خوشی کو ایک ساتھ سلیبریٹ کررہے ہیں‘۔

install suchtv android app on google app store