پنجاب حکومت کا تھیٹرز اداکاروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تھیٹرز اداکاروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ٖفائل فوٹو

حکومت پنجاب نے غیر اخلاقی پرفارمنسز پر تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے متعدد مرد اداکاروں کی غیر اخلاقی پرفارمنسز مانیٹر کی گئیں اور ان کی ویڈیوز بھی اکٹھی کر لی گئیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرد فنکاروں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا، قانون سب کے لیے برابر ہے چاہے وہ مرد ہو یا خاتون ہو، جو بھی غیر اخلاقی پرفارمنسز کرے گا چاہے وہ مرد ہو یا خاتون قانون سے بالا تر نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب آرٹس کونسل نے ان تمام فنکاروں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں، ڈراما ایکٹ کے نفاذ کے بعد کوئی بھی مرد یا خاتون اداکار قانون کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو سخت سزا کا مستحق ہوگا۔ فن و ثقافت کی بحالی چاہتے ہیں عریانی یا فحاشی نہیں۔

install suchtv android app on google app store