بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے ایک اور شعبہ اپنا لیا

بالی وڈ ادا کارہ ہما قریشی فائل فوٹو بالی وڈ ادا کارہ ہما قریشی

بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے اداکاری میں نام کمانے کے بعد رایئٹنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی اب رائٹر بھی بن گئی ہیں۔ ہما قریشی کا سپر ہیرو کے کردار پر مبنی پہلا ناول ’ زبیا۔ این ایکسیڈنٹل سپر ہیرو‘ دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

بالی ووڈ میں ایک دہائی سے اپنے فن کے جوہر دکھانے والی ہما قریشی نے اپنے ناول سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی سے یہ سیکھا کہ آُپ جیسے بھی ہیں جو بھی خوبیاں اور خامیاں ہیں ان کو تسلیم کرنا اور قبول کرنا ہی آپ کو با اختیار اور طاقتور بناتا ہے۔

ہما قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں اسے تنوع کی ضرورت ہے۔ یہاں ہر شخص کی اپنی کہانی ہے جو ایک بڑی سے تصویر کا ایک ٹکڑا ہوتی ہے۔ مضبوط خواتین کی کہانیاں پیش کرنا اور سامنے لانا نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی رہنمائی کا سبب بنیں گی۔

ہما قریشی کی کامیاب فلموں اور ویب سیریز میں ’گینگس آف واسع پور‘، ’ بدلہ پور‘ اور ’مونیکا او مائے ڈارلنگ‘ شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store