ثنا خان نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

  • اپ ڈیٹ:
ثنا خان فائل فوٹو ثنا خان

دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی بالی وڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

ثنا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی جس میں کہا کہ اللہ نے مقدر میں لکھا، پھر اس کو پورا کیا اور آسان کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ اور جب اللہ دیتا ہے تو مسرت کے ساتھ دیتا ہے تو اللہ نے ہمیں بیٹا دیا ہے۔

ثنا خان نے مزید کہا کہ اولاد اللہ کی امانت ہے اور اسے بہترین بنانا ہے۔ انہوں نے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔

install suchtv android app on google app store