گورا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں: شائستہ لودھی

  • اپ ڈیٹ:
شائستہ لودھی فائل فوٹو شائستہ لودھی

معروف میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ گورا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں ہے نہ ہی دنیا میں کوئی ایسا انجیکشن ہے جو کہ انسان کو گورا کرسکے۔

شائستہ لودھی نے نجی چینل کے شو میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مختلف بیوٹی اور بیوٹی ٹرینڈ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

شو میں شریک ایک شخص کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شائستہ لودھی نے واضح کیا کہ گورا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں ہے۔

ڈاکٹر شاستہ لودھی کے مطابق اکثر مائیں 12 سال، 14 سال اور 15 سال کی لڑکیوں کو لے آتی ہیں اور اس بچی کو سامنے بٹھا کر کہتی ہیں میری ساری بچیوں کا رنگ گورا ہے لیکن اس کا رنگ دیکھیں اگر ایسا ہی رہا تو اسے کون دیکھےگا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ میرے پاس پہلے لوگ ماہ نور بلوچ کی تصویریں لے کر آتے تھے کہ ایسا دکھنا ہے، اب عائزہ خان اور مردوں میں فہد مصطفیٰ کی تصویریں آکر دکھاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store