بالی ووڈ کے معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بالی ووڈ کے معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے فائل فوٹو بالی ووڈ کے معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بالی ووڈ کے معروف اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے سبب 51 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نتیش کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 بجے دل کا دورہ پڑا جو اتنا شدید تھا کہ وہ جانبر نہ ہوسکے اور دنیا چھوڑ گئے۔

اداکار کی موت کی تصدیق ان کے قریبی رشتے دار اور پروڈیوسر سدھارتھ نگر نے کی، انہوں نے بتایا کہ نتیش کی آخری رسومات بدھ کی شام ادا کی جائیں گی۔

نتیش پانڈے نے بھارت کی مشہور و مقبول ٹی وی سیریل 'انوپما' میں دھیرج کمار کا کردار ادا کیا تھا، وہ کئی سپر ہٹ بھارتی ڈراموں کا حصہ رہے۔

آنجہانی اداکار نے بھارت کی کئی سپر ہٹ سیریز ، ڈراموں اور فلموں میں بطور معاون اداکار کام کیا۔

install suchtv android app on google app store