اداکارہ مدیحہ امام نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

اداکارہ مدیحہ امام نے شادی کرلی، تصاویر وائرل گوگل فوٹو اداکارہ مدیحہ امام نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے اچانک شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام پرانی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردیں۔

پاکستان کے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ مدیحہ امام نے بدھ کی شام اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس میں مہندی لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔

مدیحہ نے شادی کے دن مہرون رنگ کا غرارا اور دوپٹہ پہنا جبکہ ان کے شوہر موجی بسار نے آف وائٹ رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا۔

دوسری جانب مدیحہ امام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پرانی تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ ان کے اکاؤنٹ پر اب صرف 3 پوسٹس موجود ہیں جن میں سے 2 عید کی جبکہ ایک شادی کی ہے۔

مدیحہ امام کی شادی پر سب ہی حیران ہیں تاہم ان کیلئے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

مدیحہ امام کی شادی کہاں اور کب انجام پائی اس حوالے سے انہوں کچھ نہیں بتایا۔

install suchtv android app on google app store