معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی کو متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا۔
مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی یو اے ای حکام سے گولڈن ویزا لینے کی تصویر بھی شیئر کی۔
اداکارہ مایا علی نے گولڈن ویزا ملنے پر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔
مایا علی سے قبل اداکارہ ثنا جاوید، ان کے شوہر عمیر جسوال، ہمایوں سعید، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، کرکٹر شاداب خان، افتخار احمد اور دیگر پاکستانی شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔