پاکستان کے معروف کامیڈین اسماعیل تارا خالق حقیقی سے جا ملئے

پاکستان کے معروف کامیڈین اسماعیل تارا خالق حقیقی سے جا ملئے فائل فوٹو پاکستان کے معروف کامیڈین اسماعیل تارا خالق حقیقی سے جا ملئے

 پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ دن سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

جمعرات کی صبح ہی انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا پھر ان حالت سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی کو جاملے۔

مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ایک بیٹی اور 4 بیٹے شامل ہیں، اسماعیل تارا کے صاحبزادے شیراز تارا کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ پر میمن پہاڑی والی مسجد میں اداکی جائے گی۔

سن 1949 کو لاہور میں پیدا ہونے والے اسماعیل تارا نے 1964 میں فنکارانہ سفر شروع کیا۔

ویسے تو اسماعیل تارا نے کئی فلموں اور اسٹیج ڈراموں پر بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے مگر اسی کی دہائی میں طنز و مزاح کے مشہور ڈرامے ففٹی ففٹی میں ان کی لازوال اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

اسماعیل تارا کو فلم ہاتھی میرے ساتھ، منڈا بگڑا جائے، چیف صاحب اور دیواریں“ میں زبر دست اداکاری پر4 مرتبہ نگار فلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

مرحوم اداکار نے متعدد فلموں میں کام کیا، حالیہ دنوں میں اسمعیل تارا نےفلم ڈونکی کنگ میں کام کیا،ریڈی اسٹیڈی نمبر ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔

install suchtv android app on google app store