پرندے جیل انتظامیہ کو 3000 ڈالرز کانقصان چھوڑ گئے

اسٹیوبن کاؤنٹی جیل فائل فوٹو اسٹیوبن کاؤنٹی جیل

امریکا میں جیل سے نقل مکانی کرنے والا پرندوں خاندان انتظامیہ کے لیے تقریباً 3000 ڈالرز کا خرچہ چھوڑ گیا۔

امریکی ریاست اِنڈیانا کے شمال مشرقی شہر انگولا کے تاریخی اسٹیوبن کاؤنٹی جیل سے نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے خاندان کے پھیلائے گند کو صاف کرنے کے لیے انتظامیہ تقریباً 3000 ڈالرز کی رقم خرچ کرے گی۔

اسٹیوبن کاؤنٹی کے کمشنر کی جانب سے تاریخی جیل کے ہوا دانوں سے فضلے کی صفائی کے لیے خرچ ہونے والی رقم کی منظوری دے دی گئی۔
کمیونیٹی کریکشن ڈائریکٹر بریٹ ہیز نے کمشنر کو بتایا کہ ایک مادہ اسٹارلنگ اوپر کی منزل سے عمارت میں داخل ہوئی اور ڈکٹ ورک میں آکر بس گئی، جہاں اُس نے خوب انڈے دیے۔

ہیز نے مزید بتایا کہ وہ جنوب سے آئی تھی اور شمال کی جانب نکل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پرندوں کا فضلا صرف ہوا دانوں میں ہی نہیں بلکہ سب جگہ موجود ہے۔ سابقہ جیل میں صرف ہوا دانوں کی صفائی ہی نہیں ہوگی بلکہ ہوا کے معیار کے مسائل کو ختم کرنے کے لیے وہاں جراثیم کش ادویات بھی ڈالی جائیں گی۔

کمشنر دائر کیے جانے والے دعووں کا جائزہ لیں گے جبکہ اس خرچ کا کچھ حصہ بیمہ کمپنی بھی برداشت کرے گی۔ 1877 میں بننے والا یہ سابقہ جیل امریکا کی تاریخی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store