لندن میں کتوں کا کیفے، ڈسکو، یوگا اور ڈائننگ کی سہولت بھی موجود

 کتوں کا کیفے فائل فوٹو کتوں کا کیفے

برطانیہ کے معروف شہر لندن کے ایک کیفے نے انوکھی پیشکش کی ہے، جہاں بالتو کتوں کو بلکل انسانوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔ کیفے میں پالتو کتوں کیلئے یوگا، ڈسکو اور ڈائننگ کی سرگرمیاں مہیا کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے بارکنی وِک ایک ڈے کیئر اور ٹریننگ سینٹر بنایا گیا ہے جہاں پالتو کتوں کے لیے ڈسکوز، آرٹ کی نمائشوں اور غیر معمولی تقریبات کی میزبانی کی جارہی ہے جبکہ ایک دن کے لیے کتے کیفے میں 37 یورو یعنی پاکستانی روپے میں قیمت 6 ہزار روپے خرچ ہوگی۔

کیفے کی مالک جیمی سوان کا کہنا ہے کہ جنوری 2021 میں پالتو کتوں کے لیے یہ خیال آیا تھا کہ انہیں بھی انسانوں کی طرح ماحول فراہم کیا جانا چاہیے، میرے آئیڈیا پر کچھ لوگوں نے شدید ناگواری کا مظاہرہ کیا تاہم کورونا کی عالمی وبا کے دوران بہت سے مالکان آئے اور انہوں کیفے میں کتوں کے ہمراہ وقت گزارا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالتو کتوں کے لیے کھولے گئے کیفے میں نیویارک سمیت کئی شہروں سے لوگ یہاں آتے ہیں تاکہ وہ اپنے پالتو کتوں کو توجہ دے سکیں۔

کیفے کا مقصد صرف دوستانہ ماحول نہیں بلکہ آپ اپنے دوست کے ہمراہ کیک یا دیگر میٹھی چیزوں میں کوکٹیل وغیرہ بھی منگوا سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store