حریم شاہ کی عمرہ ادا کرتے ہوئے ویڈیوز وائرل

حریم شاہ فائل فوٹو حریم شاہ

رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں جہاں شوبز شخصیات کی بڑی تعداد عمرے کے لیے سعودی عرب کا رُخ کررہی ہے وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے خاوند بلال شاہ کے ساتھ عمرہ کرنے پہنچ گئیں۔

ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرا م اکاؤنٹ پر سعودی عرب سے کچھ ویڈیوز جاری کیں جس میں انہوں نے برقع زیب تن کررکھا ہے جب کہ حریم نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں


ویڈیوز میں حریم کے شوہر بلال شاہ کو احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بھی کئی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر زیرِ گردش ہیں۔

install suchtv android app on google app store