اداکارہ علیزے شاہ کی ریمپ واک ویڈیو وائرل، شازیہ منظور کا ردعمل سامنے آ گیا

اداکارہ علیزے شاہ کی ریمپ واک ویڈیو وائرل فائل فوٹو اداکارہ علیزے شاہ کی ریمپ واک ویڈیو وائرل

اداکارہ علیزے شاہ کے ریمپ پر واک کے دوران گرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ شازیہ منظور کا بھی ردعمل سامنے آ گیا۔ علیزے شاہ لاہور میں منعقد ہونے والے برائیڈل فیشن ویک کے تیسرے روز ریمپ پر چلتے ہوئے اس وقت پھسل کر گری تھیں جب شازیہ منظور ان کے ہمراہ تھیں۔

شازیہ منظور نے علیزے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالا ہوا تھا اور ریمپ سے واپس لوٹتے ہوئے جب علیزے شاہ گریں تو گلوکارہ نے انہیں فوری طور پر اٹھایا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شازیہ منظور نے کہا کہ علیزے نے عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا، جب ہم واپس مڑے تو اس کا پاؤں پھسل گیا اور میں نے اسے اٹھایا، پرفارمنس چل رہی تھی لیکن وہ لمحہ لوگوں نے انجوائے کیا۔

اس سے قبل علیزے شاہ نے اپنے گرنے پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ رات جذبات سے بھری ایک رولر کوسٹر تھی، میں بائیں طرف جا رہی تھی اور شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے جس کی وجہ سے کنفیوژن ہوئی اور میں پھسل گئی۔

install suchtv android app on google app store