معروف مزاح نگار فاروق قیصر انتقال کر گئے

معروف مزاح نگار فاروق قیصر فائل فوٹو معروف مزاح نگار فاروق قیصر

معروف مزاح نگار فاروق قیصر (انکل سرگم) انتقال کرگئے ہیں۔ فاروق قیصر کے نواسے نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

فاروق قیصر کا انتقال اسلام آباد میں ہوا ہے۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

فاروق قیصر 1976 سے پی ٹی وی سے وابستہ تھے۔پی ٹی وی کا مشہور پروگرام کلیاں ان کی پہچان بنا۔ اس پروگرام میں انکل سرگم کے کردار سے فاروق قیصر نے شہرت حاصل کی۔

فاروق قیصر نے انکل سرگم کے ذریعے مخلت معاشرتی مسائل نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیے تھے۔

فاروق قیصر، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھے۔ وہ 31 اکتوبر 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مختلف مزاحیہ کتب بھی لکھیں جنہیں بے پناہ شہرت ملی۔

ٹی وی کی ممتاز اداکارہ اور ڈرامہ نگار بشری انصاری فاروق قیصر کے انتقال پر ہم نیوزسے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

بشریٰ انصاری نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اچانک جانا انتہائی افسوسناک اور دکھ کا لمحہ ہے۔

install suchtv android app on google app store