اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں

 اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں فائل فوٹو اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ٹی وی میزبان بشریٰ انصاری کی بہن اور ٹی وی اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں۔بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے انتقال کی افسوسناک خبر سناتے ہوئے بتایا کہ سنبل شاہد کورونا کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری عوام نے اپنی بہن کی صحتیابی کے لیے کئی بار دعاوں کی درخواست بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ سنبل شاہد نے جیو کے مقبول ڈراموں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ سنبل شاہد نے جیو کی ڈرامہ سیریل تاکے کی آئیگی بارات میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا تھا۔

install suchtv android app on google app store