بلتی ثقافت

ثقافت کسی بھی علاقے یا خطے کی پہچان ہوتی ہے- اسی طرح بلتی کلچر بلتستان کی پہچان ہے- پاکستان میں بولی جانے والی علاقائی زبانوں میں سےایک بلتی زبان ہے- جو ملک کے انتہائی شمال میں واقع ہے- اور بلتستان میں بولی جاتی ہےیہ زبان بلتستان کے علاوہ تبت، کارگل، نیپال اور لداخ وغیرہ میں بھی بولی جاتی ہے-بلتی زبان تبتی زبان کی انتہائی مغربی شاخ ہے-تبتی زبان کی تقریبا 20 درجے طول بلد کے درمیان میں اسی زبان کے مختلف بولیاں بولی جاتی ہے-یہ واحد زبان ہے جو سائنو تیبۃ فیملی سے تعلق رکھتی ہے-

 بلتی گلگت بلتستان کی دوسری بڑی زبان ہے اور ایک اندازے کے مطابق ساڑھے تین لاکھ لوگ یہ زبان بولتے ہیں- جس کے حروف تہجی کی تعداد 30 ہے جو 4 اعراب کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے-اس زبان کی ابتدائی رسونخط جوآگیا کہلاتا ہے- جو ساتویں صدی میں ایجاد کیا گیا- اس کا پہلا رسونخط 652 میں ایجاد ہوا تھا اس کے بعد یہ سات سو پچاس سال بلتی زبان کیلئے استعمال میں رہا ہے-

بلتی 652 عیسوی سے اب تک ایک تحریری زبان کے طور پر زندہ ہے-بلتی زبان کی عمر بہت لمبی ہے- تقریبا چوبیس سو سال پر محیط ہے-اس عرصے میں ادب اور شاعری کو فروغ پاتی رہی ہے یہاں راجاوّں کی سرپرستی رہی تھی-اس لئے ادب اور شاعری کا سلسلہ قدیم زمانے سے چلا آ رہا ہے-جیسا کہ کیسر داستان جسے یونیسکو نے دنیا کی طویل ترین داستان قرار دی ہے- وہ بھی بلتی زبان میں ہی موجود ہے-قبل اسلام بھی شاعری ہوتی رہی جن کو لوگ گیت اور مختلف نام دیتے تھے- بلتی ادب دنیا کے کسی بھی ادب کے مقابلے میں رکھا جا سکتا ہے-

کچھ عرصہ پہلے بلتی زبان میں عربی اور فارسی الفاظ کو شامل کرنے کا رجحان بڑھ رہا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے- اب ہماری نوجوان نسل اپنی شاعری کو خالص بلتی زبان میں کرنے کی کوشش کررہے ہیں- بلتی زبان اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہےاس کے علاوہ بلتستان میں کھانےموسم کی مناسبت سے بنایا جاتا ہے- جن میں یہاں کے روایتی کھانے زان(جو کے آٹے سے بنتا ہے)پڑاپو،ہلژب کُھور،کُھربا ،بلے وغیرہ شامل ہیں-

چونکہ گلگت بلتستان ایک پہاڑی علاقہ ہے جس کی وجہ سے یہاں خوبانی، بادام ،سیب ،اخروٹ وغیرہ کے درخت وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں-

ہر خطے کے لوگ اپنے اپنے علاقے اور ثقافت کی بنا پر لباس کا انتخاب کرتے ہیں اسی طرح بلتستان کے لوگ زیادہ تر اون کے بنے ہوئے ملبوسات کا استعمال کرتے ہیں- جن میں اونی ٹوپی، شال وغیرہ شامل ہیں-

جو وہاں کے موسم کے لحاظ سے پہنا جاتا ہے- بلتستان میں مختلف کھیل جو کہ قدیمی زمانے سے چلا آ رہا ہے- یہی کھیل آج کھیل کے میدان میں لوگوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے- کھیل ثقافت کی پہچان میں اہم کردار ادا کرتا ہے-بلتستان کے مشہور کھیلوں میں پولو، فٹ بال، ہاکی شامل ہیں بلتی ثقافت بلتستان کی زینت میں اضافہ کرتا ہے-

کسی بھی قوم کو اپنی ثقافت کو فراموش نہیں کرنا چاہیے بلکہ مزید اپنے کلچردنیا کو دکھانا چاہئے- کسی بھی قوم کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک قوم کے لوگوں کو اپنے ثقافت کی پہچان نہیں ہوگی- کلچر کو زندہ رکھنے کے لیےاپنے قومی کھیلوں کو دنیا کے کھیل کے میدانوں میں لایا جائے- اپنے قومی لباس کو ترجیح دی جائے-

اپنے قومی زبان کو دوسری زبانوں پر فوقیت دی جائے- جس علاقے کی ثقافت اتنی خوبصورت ہو اس کے لوگوں کو بھی اپنی ثقافت، زبان، تہوار، کھیلوں پر فخر ہونا چاہیے- نہ کہ ان لوگوں کی طرح بًرا محسوس کریں جو بلتستان سے ہجرت کرکے دوسرے ملکوں اور علاقوں میں قیام پذیر ہوتے ہیں-

اور نہ ہی دوسرے شہریوں کے سامنے اپنی قومی زبان بولنے میں کدورت محسوس کرنی چاہیے- اپنی قومی زبان نہ بولنے میں زیادہ تر عورتیں اہم کردار ادا کرتی ہیں- شہروں میں بلتی لڑکیاں بلتی زبان پر دوسری زبانوں کو فوقیت دیتی ہیں- جبکہ قومی زبان ثقافت میں اہم کردار ادا کرتا ہے-اور جتنا ہوسکے اپنے کلچر کو ریپریزنٹ کرناچاہیے- اپنی ثقافت کو دنیا کے سامنے دکھائیں اور فخر محسوس کریں کہ ہم گلگت بلتستان کے ہیں-‌

install suchtv android app on google app store