گوشت والے چاول اور عید

گوشت والے چاول اور عید فائل فوٹو گوشت والے چاول اور عید

چاند رات کو شاپنگ پر جاتے ہوئے گلی میں کچھ بچوں پر نگاہ پڑی ۔۔نجانے ایک بچے سے بات کرنے کو جی چاہا ، اسے بلایا تو وہ سہما ہوا میرے نزدیک آ گیا ۔

ملگجے ملبوس ، پھٹے ہونٹوں اور بے نور آنکھوں میں کوئی شکوہ بھی نہ تھا ۔
اس نے یہ بھی نہ کہا کہ آج چاند رات ہے ، ہمارے ماں باپ ہمیں تم جیسے اچھے کپڑے جوتے لے کر نہیں دے سکتے ۔
میں صاحب اولاد ہوں ، مجھے خود خیال آیا ۔ ان کی مفلسی پر رحم آیا تو چند روپے نکال کر یہی کہا کہ بیٹا آجائو ہم یہیں کہیں قریب سے عید کے جوڑے لے لیتے ہیں۔ اس نے مجھ سے پیسے لئے اور یہ کہتا ہوا سامنے کچی آبادی کے ایک بوسیدہ مکان میں بھاگتے ہوئے چلا گیا ۔
’’ صاب عید چاند نظر آنے اور نئے کپڑوں سے نہیں ہوتی ، جس دن پیسے ملیں اسی دن گھر میں گوشت والے چاول پکتے ہیں ۔ ‘‘

install suchtv android app on google app store