کورونا کے باعث مہنگی گاڑیوں کی خرید و فروخت میں اضافہ

کورونا کے باعث مہنگی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ فائل فوٹو کورونا کے باعث مہنگی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

کورونا وائرس کے سبب کوئی کام کاج نہ ہونے سے امرا تنگ آگئے ہیں اور سیرو تفریح کیلئے مہنگی کاریں خریدنا شروع کر دی ہیں۔نیویارک میں مین ہٹن موٹرس کے صدر برائن ملر کا کہنا ہے کہ میں 40 سال سے کاروں کا کاروبار کر رہا ہوں اور میں نے کبھی بھی ایسا کبھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا ہم بینٹلیس، لیمبوروگینی اور بگاٹی سمیت دیگر مہنگے برانڈ فروخت کرتے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب عالمی معاشی بحران سے آٹو انڈسٹری کارخانوں کی بندش اور دیگر مشکلات کا شکار رہی ، لیکن فیراری ، بینٹلیس اور لیمبوروگنیس جیسی انتہائی مہنگی کاروں کی فروخت میں 2020 کے دوران اضافہ دیکھا گیا۔

امریکا میں 2019 کے مقابلے2020 میں کاروں کی مجموعی فروخت 10 فیصد کم رہی۔ 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں کاروں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

امریکا میں80 ہزار ڈالر سے زائد لاگت والی کاروں کی فروخت2020 کی چوتھی سہ ماہی میں 2019 کے مقابلے تقریبا دوگنی تھی، اور اسی سہ ماہی میں فروخت میں63 فیصد اضافہ ہوا۔

برائن ملر نے کورونا کے دوران دولت مند افراد سیرو سیاحت کیلئے نہیں جا سکے تو انہوں نے اپنا پیسہ مہنگی کاروں پر خرچ کیا۔

ملر نے بتایا کہ صارفین اکثر ان کاروں کو اپنی مرضی کے مطابق بنواتے ہیں اور اس کیلئے مہینوں انتظار کرتے ہیں۔

فروخت میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ خریداروں میں زیادہ تتعداد نوجوانوں کی ہے۔

بینٹلی جو کہ101 سال پرانا برانڈ ہے، اس کیلئے سال2020 بہت اچھا رہا۔ کورونا کے ابتدائی مہنیوں میں کمپنی فیکٹری بند کردی تھی لیکن بعد میں آرڈرز کے باعث کھولنی پڑی۔

بینٹلی نے گزشتہ سال11 ہزار206 گاڑیاں فروخت کیں جو 2019 کے مقابلے میں زیادہ ہیں اور کمپنی نے2019 میں بھی گاڑیاں فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ چین میں بینٹلی کی فروخت میں50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

لیمبورگینی کیلئے بھی سال 2020 بہت اچھا رہا اور اس نے اب تک کا سب سے زیادہ منافع کمایا۔ برانڈ کی تاریخ کا یہ دوسرا بہترین فروخت سال تھا۔ سال2020 کی آخری سہ ماہی میں2021 کے پہلے9 مہینوں کی بکنگ ہوچکی تھی۔

گزشتہ سال فراری کی فروخت تقریبا 10 فیصد کم رہی اور سات ہفتوں تک فیکٹری بھی بند رہی۔ لیکن اس کار کار ساز کمپنی نے چوتھی سہ ماہی میں فروخت کا ریکارڈ قائم کیا۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ ایڈوانس بکنگ بھی ریکارڈ سطح پر ہیں۔

ایسا بالکل نہیں ہے کہ کورونا کے دوران کاروں کے ہر برانڈ نے کمائی کی۔ مثال کے طور پر رولس رائس کی فروخت گؤشتہ سال ، سال 2019 کے مقابلے میں 26 فیصد سے بھی کم رہی۔

install suchtv android app on google app store