سونے کی قيمت ميں کمی

سونے کی قيمت ميں کمی فئل فوٹو سونے کی قيمت ميں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئیں

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 150 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 443 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 435 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 26 ڈالر کمی کے بعد 1782 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر کی قدر میں کمی

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 پیسے کم ہوئی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 158 روپے 75 پیسے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے کم ہو کر 158 روپے 95 پیسے ہے۔

install suchtv android app on google app store