مہنگائی کی ستائی عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرا دیا، قیمتوں میں اضافے کی منظوری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ااضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ااضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگر کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 13 اور ڈیزل 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کو وزیراعظم نے مسترد کردیا جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store