پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کاروبار کے پہلے روز مثبت اختتام ہوا، ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ بھی جاری ہے، انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 11 ماہ بعد 43 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، 100 انڈیکس 822 پوائنٹس سے بڑھ کر 43 ہزار 293 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ادھر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 160 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔

install suchtv android app on google app store