پاکستان میں موبائل فون کی درآمد پر 54 ارب روپے کی ڈیوٹی وصول

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد پر 54 ارب روپے کی ڈیوٹی وصول فائل فوٹو پاکستان میں موبائل فون کی درآمد پر 54 ارب روپے کی ڈیوٹی وصول

 پاکستان کسٹم نے گزشتہ سال ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ذریعے موبائل ڈیوائسز کی درآمد پر 54 ارب روپے وصول کیے جو اس سے پہلے سال کے مقابلے میں 145 فیصد زیادہ ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ موبائل فون کی درآمد سے ریونیو میں اضافے کی وجہ یہ ہے اب کوئی بھی بغیر ڈیوٹی ادا/اسمگل فون پاکستان میں ٹیکسز کی ادائیگی اور پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رجسٹرڈ کیے بغیر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

ادھر ایک کسٹم عہدیدار کے مطابق ملک میں اسمگل ڈیوائسز کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کسٹمز نے پی ٹی اے کے اشتراک سے ڈی آئی آر بی ایس متعارف کروایا تھا، اس کامیاب مداخلت نے ملک میں بڑی سرمایہ کاری کو اپنی طرف کیا۔

install suchtv android app on google app store