اچھی خبر، پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن

پاکستانی معیشت بہتری فائل فوٹو پاکستانی معیشت بہتری

وفاقی وزرا نے ملکی معیشت کے حوالے سے کہا کہ سرمایہ کاری ، کاروبار میں تیزی اور زرمبادلہ کے ذخائربڑھ رہے ہیں ، جولائی سے اکتوبر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سات سو تنتیس ملین ڈالرہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر، سرمایہ کاری ، کاروبارمیں تیزی اور زرمبادلہ کے ذخائربڑھ رہے ہیں جبکہ 17 سال بعد کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہوکر سرپلس میں آگیا۔

دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جولائی سےاکتوبربراہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نواعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا، جولائی سےاکتوبر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سات سو تنتیس ملین ڈالرہوگئی۔


خیال رہے حکومتی پالیسیز اور بہتر معاشی اشاریے کے باعث پاکستان پر غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا ہے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے ایک سو اکیاون فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

جس کے بعد اکتوبر 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم اکتیس کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال اکتوبر میں بارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر تھا، اکتوبر میں چین کی جانب سے بائیس کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر کی سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نو فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبر تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تہتر کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

install suchtv android app on google app store