انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر مزید 20 پیسے سستا

ڈالر قابلہ روپے فائل فوٹو ڈالر قابلہ روپے

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 158.49 کی سطح پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار100 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی کے بعد 96 ہزار108 روپے ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار600 روپے ہو گئیتھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد 98 ہزار251 روپے ہو گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store